آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی بیس ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز شامل ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو میڈیکل الاؤنس پر انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی بھی تجویز ہے
اس کے علاوہ کارپوریٹ ایگری کلچرل انکم کے منافع اور سبسڈیز کی آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سوشل سیکیورٹی اداروں اور مضاربہ آمدن پر دی گئی ٹیکس چھوٹ بھی ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے
اس کے علاوہ ایل این جی ٹرمینلز اور آپریٹرز کو انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے.