
حب : حب ڈیم میں خطرناک مگر مچھوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد ڈیم انتظامیہ نے ڈیم پر پکنک منانے پر پابندی عائد کر دی ہے
تفصیلات کے مطابق ڈیم پر موجود لوگوں کی جانب سے بنائی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم کے کنارے پر مچھلیوں کا شکار کرنے والے کتے کو ڈیم میں موجود ایک مگر مچھ نے اپنا شکار بنا لیا
ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور ڈیم میں مگر مچھ کی موجودگی کی تصدیق کے بعد ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈیم پر پکنک کے لیے آنے والے افراد پر پابندی عائد کر دی ہے
جبکہ دوسری جانب ایک بھارتی نیوز ویبسائٹ ٹائمز ناؤ نیوز کے مطابق یہ وڈیو چمبل دریا کی ہے. ٹائمز ناؤ نیوز کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ یہ وڈیو کوٹا کے نزدیک راوتبھاٹا راجھستان کی ہے.
وڈیو یہ ہے