ارجنٹینا میں کرہ ارض پر طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت

ویب ڈیسک

ارجنٹینا کے جنوبی ریگستان پیٹاگونیا میں طوطوں کی سب سے بڑی کالونی دریافت ہوئی ہے، جہاں ایل کونڈور کی پہاڑیوں پر سینتیس ہزار سے زائد گھونسلے یا گھر ہیں، جہاں ہزاروں لاکھوں رنگ برنگے طوطے رہتے ہیں

یہ طوطے سرنگ نما گھر بناکر ان میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس طرح ایک گھر قریباً دس فٹ یا تین میٹر تک گہرا ہوسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں سرنگ کھودنے والے طوطے بھی کہا جاتا ہے جو نرم مٹی (سینڈ اسٹون) کی پہاڑیوں پر گھر بنانا پسند کرتے ہیں

سبز پروں اور آنکھوں کے گرد سفید حلقوں والے یہ طوطے جب سمندروں کے اوپر اڑتے ہیں تو آسمان ان سے بھرجاتا ہے

اگرچہ یہ طوطوں کی سب سے بڑی آبادی ہے لیکن اس میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہے اور ان کے تحفظ کی شدید ضرورت پیدا ہوگئی ہے

خوبصورت طوطوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے ذرائع تیزی سے کم ہو رہے ہیں جس کی شرح ایمیزون اور دیگر خطوں سے بھی زائد ہے۔ اپنے گھونسلے سے اڑکر انہیں کھانا لانے کے لیے تین گھنٹے کی پرواز کرنا ہوتی ہے۔ اتنی دوری پر بعض بیج اور بیریاں ملتی ہیں جو طوطے اپنے بچوں کو بھی کھلاتے ہیں۔ جرمن ماہرین کے مطابق خوراک ان سے مزید دور ہوتی جارہی ہے

دوسری جانب بڑی تعداد میں انسانی مداخلت اور سیاحوں کی وجہ سے بھی ان بے زبان جانوروں کی بقا کو خطرہ لاحق ہے تاہم اب بھی طوطوں کی ایک ساتھ پرواز آسمان پر رنگ بکھیرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ جنگلی حیات کے فوٹو گرافر اور پرندوں سے محبت کرنے والے یہاں آتے رہتے ہیں

فطری تحفظ کی عالمی تنظیم ، آئی یو سی این کے مطابق اپنے خوبصورت رنگین پروں کی وجہ سے انہیں غیرقانونی طور پر پکڑ کر فروخت کیا جاتا ہے اور یہ عالمی مافیا کی وجہ سے تیزی سے آبادی کھورہے ہیں۔ عالمی ماہرین نے ان جانوروں کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close