میانمار کی شیڈو حکومت نے فوجی آمریت کے خلاف روہنگیا مسلمانوں سے مدد مانگ لی

ویب ڈیسک

میانمار کی شیڈو حکومت نے ملک پر قابض فوجی آمریت کو ہٹانے کے لیے روہنگیا مسلمانوں سے مدد مانگ لی ہے. مدد کے بدلے بے دخل کرکے شدید مظالم کا شکار بنائے گئے اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کو میانمار میں دوبارہ آباد کرنے اور مکمل شہریت دینے کا وعدہ کیا گیا ہے

متحدہ قومی حکومت نامی یہ شیڈو گروپ سابق وزیر اعظم آنگ سان سُوچی کی سیاسی جماعت کے کئی بے دخل ارکان اسمبلی پر مشتمل ہے

شیڈو حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کو فوجی آمریت کے خلاف انقلابِ بہار میں ساتھ دینے کی دعوت دی ہے

اس وقت ساڑھے سات لاکھ روہنگیا ملک سے باہر پناہ گزین ہیں اور تقریباً 6 لاکھ ملک کے شمالی علاقے میں کیمپوں تک محدود ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close