صرف اختیاری مضامین کا امتحان، تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کے تحفظات

نیوز ڈیسک

کراچی : ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کی جانب سے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے

کراچی میں بین الصوبائی چیئرمینز تعلیمی بورڈز کا اجلاس ہوا جس میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے شرکت کی

چیئرمینز کا کہنا تھا کہ اس سے لائق طلبہ کو نقصان ہوگا، یہ بھی واضح نہیں کہ نمبرز کی شرح کیسے طے ہو گی، تمام صوبے فارمولا طے کریں، میٹرک میں دو اختیاری مضامین پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کی جائے گی اور عملی امتحانات کی بجائے صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دیئےجائیں گے؟

اجلاس کے دوران رواں سال بورڈ امتحانات کا معاملہ زیر غور آیا اختیاری مضامین کے حوالے سے چیئرمینز نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبا کے عملی امتحانات نہ لیے تو صرف تھیوری پر نمبرز کیسے دینگے، میٹرک میں دو اختیاری مضامین کے امتحان پر طلبا کے نمبرز کی شرح کیسے طے کریں گے؟جو طلبا اپنے گزشتہ نتائج کو بہتر کرنا چاہتے ہیں اور لازمی مضامین میں کرنا چاہتے ہیں وہ کیا کریں گے؟جو طلبا لازمی مضامین میں لائق ہیں انہیں اس فارمولے سے نقصان ہوگا۔

اجلاس میں طے پایا کہ اختیاری مضامین کے امتحانات کے بعد جو طلبا لازمی پرچوں کے امتحانات دینا چاہتے ہیں ان کے وہ پرچے لیے جائیں گے. سندھ کے بورڈز کا اجلاس آئندہ دو روز میں منعقد ہوگا. سندھ کے علاوہ باقی صوبے پرانے طرز پر امتحان لینگے سندھ نئے طرز پر امتحان لے گا۔

بورڈ چیئرمینز کا کہنا ہے کہ اس فارمولے سے قابل طلبہ کو نقصان ہوگا۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام صوبے اپنے بورڈز کے اجلاس میں فارمولا طے کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close