اسلام آباد : وفاقی حکومت نے واجد ضیا کا تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ثناءﷲ عباسی کو فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے واجد ضیا کی ذمہ داریاں تبدیل کرتے ہوئے انہیں نیشنل پولیس بیورو کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اس اہم فیصلے کی منظوری دے دی ہے
اس کے علاوہ کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری کو ثناء ﷲ عباسی کی جگہ نیا آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین محسود کو کمانڈنٹ ایف سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے.