واٹس ایپ پر پیسے مانگنے والا ’’سائبر بھکاری‘‘ دھر لیا گیا

ویب ڈیسک

میسیجز میں دکھ بھری داستانیں اور مجبوریاں سنا کر عاصمائیں صرف ہمارے ہاں ہی نہیں بلکہ بھکاریوں کے خلاف تازہ کارروائی میں دبئی پولیس نے بھی ایک ایسا بھکاری گرفتار کیا ہے جو واٹس ایپ کے ذریعے بھیک مانگتا ہے، یعنی یہ سائبر یا ڈجیٹل بھکاری دھر لیا گیا ہے

دبئی پولیس کے مطابق، انہوں نے ایک عرب ’’سائبر بھکاری‘‘ گرفتار کیا ہے جو مقامی واٹس ایپ صارفین کے نمبر حاصل ک رکے، انہیں اپنی دکھ بھری داستان لکھ بھیجتا تھا اور ’’ﷲ کے نام پر‘‘ مالی امداد مانگتا تھا

اس حوالے سے اپنی ایک ٹویٹ میں دبئی پولیس نے عوام الناس کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ وہ درد بھری کہانیاں سنانے والے بھکاریوں کے جھانسے میں نہ آئیں کیونکہ یہ جعلساز ہوتے ہیں اور ان کا واحد مقصد عام لوگوں کو بے وقوف بنا کر رقم اینٹھنا ہوتا ہے

ٹویٹ میں ’’سوشل میڈیا استعمال کرنے والے بھکاریوں‘‘ سے متعلق بھی خصوصیت سے بتایا گیا ہے جو رمضان کے مقدس مہینے میں زکوٰۃ، صدقات و خیرات سمیٹنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں اور منظم گروہوں کی شکل میں کام کر رہے ہیں

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے قانون کے مطابق، وہاں بھیک مانگنے والوں، بھیک منگوانے والوں اور بھیک منگوانے کی غرض سے مقامی یا غیر مقامی لوگوں کو بھرتی کرنے والوں کےلیے سخت سزا کے علاوہ ان پر ایک لاکھ درہم جرمانہ بھی کیا جاتا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close