سندھ بھر میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کا شیڈول طے، امتحان کے لیے مضامین کا فیصلہ بھی ہو گیا

نیوز ڈیسک

کراچی :  سیکریٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا اجلاس میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کاشیڈول طے کیا گیا

اجلاس میں، چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر شرف علی شاہ، انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین سعید الدین اور چیئرمین حیدرآباد بورڈ ڈاکٹر محمد میمن نے شرکت کی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں دسویں کے امتحانات 2 جولائی جبکہ بارہویں کے 26 جولائی سے ہوں گے

اجلاس میں طے کیا گیا کہ امتحانات اختیاری مضامین کے ہوں گے، لازمی مظامین کے نمبرز اوسط کی بنیاد پر ملیں گے اور اوسط کی بنیاد اختیاری مضامین کے حاصل کردہ نمبروں کی بنیاد پر ہوگی، عملی امتحانات نہیں ہوں گے مگر ان کے نمبر نظری امتحانات کی بنیاد پر ملیں گے

نویں اور گیارھویں کے امتحانات دسویں اور بارہویں کی امتحانی کاپیوں کی جانچ کے بعد شروع کیے جائیں گے نویں کے نمبرز دسویں کی بنیاد پر جب کہ گیارہویں کے نمبر بارہویں کی بنیاد پر ملیں گے

رواں سال بھی گزشتہ برس کی طرح امیدواروں کو 5 فیصد اصافی نمبرز دیئے جائیں گے جو طلبہ اختیاری پرچوں میں ناکام ہوں گے، انہیں پاسنگ نمبر دے کر کامیاب قرار دیا جائے گا

اسپیشل چانس اور 12 پرچوں کے طلبہ کو اوسط نمبرز ملیں گے، امتحانی سوالات 50 فیصد ایم سی کیوز، 30 فیصد مختصر جوابات اور 20 فیصد لازمی جوابات پر مشتمل ہوگا، تین گھنٹے کا پرچا ڈھائی اور دو گھنٹے کا پرچہ ایک گھنٹے پر مشتمل ہوگا

امتحانی مراکز مکمل ایس او پیز کے ساتھ قائم جائیں گے محکمہ تعلیم اساتذہ کو امتحانی پرچوں کی جانچ اور دوران امتحان ڈیوٹی کو لازمی قرار دے گی، حکومت امتحانی مراکز پر درجہ حرارت ناپنے والا آلہ اور سینیٹائزر فراہم کرے گی

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے بھی میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے

اسلام آباد میں چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نویں تا بارہویں کے امتحانات 10جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گے، بارہویں اور دسویں کے امتحانات پہلے ہوں گے اور نویں اور گیارہویں کے امتحانات اس کے بعد ہوں گے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ کا کہنا تھا کہ امتحانات کے نتائج کی بنیاد پر بچے جامعات میں داخلہ لے سکیں گے۔

قیصر عالم نے بتایا کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کل امیدوار 3 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہیں،میٹرک کے767 اور انٹرمیڈیٹ کے 385 سینٹرز بنائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث سلیبس بھی کم کیا ہے، طلبا کا تمام دارومدار اختیاری مضامین پر ہوتا ہے، ریگولر طلبا کا امتحان اختیاری مضامین میں ہوگا اورجو بچے دوبارہ ٹیسٹ دینا چاہتے ہیں ان کا امتحان بھی اسی طرح ہوگا، ان بچوں کی ڈیٹ شیٹ نویں اور گیارہویں کے ساتھ جاری ہوگی۔

انہوں نےکہا کہ امپروومنٹ والے بچوں کا امتحان اگست میں ہوگا،پہلی بار امتحانات میں ڈیجیٹل حاضری لگےگی، فیڈرل بورڈ کے ڈیش بورڈ پر بچوں کی حاضری غیر حاضری کا پتہ چل جائےگا، ڈیجیٹل امتحانات کی انسپکشن بھی ہوگی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ کا کہنا تھا کہ ابھی امتحانات کے پریکٹیکل نہیں لے رہے، آئندہ امتحانات میں پریکٹیکل لیں گے، پریکٹیکل کے نتائج ایک گھنٹے میں موصول ہوجائیں گے، امتحانی پیپر ای مارکنگ کے ذریعے چیک ہوں گے، اس طریقہ کار سے معروضیت آجائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے 30 روز کے اندر امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close