ویکسینیشن نہ کرانے والے افرادکی موبائل سم بلاک کرنے کی تجویز

نیوز ڈیسک

لاہور : ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کی موبائل سم بلاک کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ ویکسینیشن نک کرانے والوں کا شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، پارکس، سرکاری دفاتر میں داخلہ بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے

صوبہ پنجاب کی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کوروناکی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران تجاویز پیش کی گئیں

پنجاب حکومت نے لازمی ویکسینیشن کے سلسلہ میں پابندیوں سے متعلق تجاویز تیارکرلیں۔ سیکرٹری صحت سارہ اسلم اور بیرسٹر نبیل اعوان نے وزیر صحت اور چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک کو صوبہ بھر میں کورونا کے تدارک کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا

اجلاس میں ویکسینیشن نہ کروانے والے افراد کا شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس،پارکس اور سرکاری دفاترمیں داخلہ بند کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا، ویکسینیشن نہ کروانے والے افرادکا موبائل سم کارڈ بلاک کرنے کی تجویز پر بھی زیر غور آئی

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پرکہا کہ لوگوں کی صحت اور زندگیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کورونا وباء سے چھٹکارہ ویکسینیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close