ٹی بیگ والی چائے پینے والے ہو جائیں خبردار!

ویب ڈیسک

ایک تازہ تحقیق کے بعد اونٹاریو سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ٹی بیگ والی چائے صحت کے لئے انتہائی مضر ہے. تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک کپ میں خوردبینی پلاسٹک کے اربوں ذرات موجود یوتے ہیں.

ان کا مزید کہنا ہے کہ  اگر آپ چائے پینے کے شوقین ہیں تو پلاسٹک کے ٹی بیگ میں بند چائے پینا چھوڑ دیں کیوں کہ صرف ایک مرتبہ ہی ٹی بیگ سے پلاسٹک کے اربوں ذرات چائے کے اندر داخل ہوکر ہر گھونٹ کے ساتھ آپ کے حلق سے معدے تک پہنچتے ہیں

کینیڈا کی مشہور مِک گِل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر 95 درجے سینٹی گریڈ تک گرم پانی میں ٹی بیگ ڈبویا جائے تو اس سے پلاسٹک کے 11 ارب ذرات خارج ہو کر چائے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ ان کی جسامت 100 نینو میٹر سے لے کر 5 ملی میٹر تک ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں نے اپنی تحقیق کے لئےمختلف ممالک خصوصاً کینیڈا کے شہر مانٹریال کے چائے خانوں سے چار طرح کے مختلف ٹی بیگز لئے، انہیں کاٹ کر کھولا گیا، دھویا گیا اور 95 درجے سینٹی گریڈ پانی میں کھولایا گیا۔ اس کے بعد الیکٹرون مائیکرو اسکوپ اور اسپیکٹرو اسکوپی سے ان کا جائزہ لیا گیا۔ جب کہ کچھ بیگ بغیر کاٹے بھی استعمال کئے گئے

ان سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چائے کے شوقین افراد پلاسٹک ٹی بیگز استعمال کرنے سے گریز کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close