بجٹ 22-2021: کم سے کم تنخواہ 20 ہزار مقرر، تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین مالی سال 22-2021 کا وفاقی بجٹ پیش کیا. قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر کی بجٹ تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نے اسمبلی میں شور شرابا شروع کر دیا

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار487 ارب روپے رکھا گیا ہے

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد ایڈہاک اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ پنشن میں بھی دس فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ملک میں مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم اجرت بیس ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے

وزیر خزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، طاقتور گروپس کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کیا جائے گا، مقامی طور پر تیار گاڑیوں پر سیلز  ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد کی جارہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close