کراچی میں رواں برس بھی معمول سے زیادہ  بارشوں کی پیشگوئی

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی میں مون سون کے دوران ایک بار پھر معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے

تفصیلات کے مطابق امکان ہے کہ کراچی سمیت دیہی سندھ میں مون سون کے دوران ایک رواں سال معمول سے زائد بارشیں ہونگی، مون سون کا باقاعدہ آغاز جون کے آخری ہفتے سے ہونے کی توقع ہے، مون سون کا دورانیہ جولائی تا ستمبر تین ماہ پر محیط ہوتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی و شمالی پنجاب اور سندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہونگی جب کہ اس کے مقابلے میں پاکستان کے دیگر حصوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں

محکمہ موسمیات نے مون سون سے متعلق اعلامیے میں کہا ہے کہ جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں معمول کے قریب ہوں گی، مون سون کرنٹس سب سے پہلی جنوب مشرقی سندھ یعنی تھرپارکر اور اردگرد کے علاقوں میں داخل ہوں گے کراچی سمیت سندھ میں معمول سےزائد بارشوں کا امکان ہے

گزشتہ برس کراچی میں رکارڈ توڑ بارشیں ہوئی تھیں، مون سون کی بارشوں کو ماہانہ بنیاد پر مانیٹر کیا جاتا ہے، کراچی میں جولائی میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60 ملی میٹر، اگست میں 60.9 اور ستمبر میں 11 ملی میٹر ہے. آنے میں والے دنوں میں سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں تبدیلی ہونے کا امکان رہتا ہے

دوسری جانب کراچی میں اگلے تین روز بھی اس وقت چلنے والی معمول سے تیز سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح و رات کے اوقات میں مختلف علاقوں میں بونداباندی ہونے کی بھی توقع ہے، سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں مسلسل بحال رہ سکتی ہیں، زیادہ سے زیادہ پارہ 34 سے 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، صبح میں نمی کا تناسب 60 سے 70 جبکہ شام میں 50 سے 60 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close