انٹر کے طلبا کو 4000 روپے ماہانہ وظیفہ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے وسیلہ تعلیم پروگرام میں گیارہویں اور بارہویں کے طلبا کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ اور طالبات کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شامل کیا جائے گا

احساس اسٹیرنگ کمیٹی نے ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ہائیر سکینڈری طلبہ و طالبات کو پروگرام میں شامل کرنے کی حتمی منظوری احساس بورڈ دے گا، احساس بورڈ کا اجلاس 24 جون کو طلب کیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق پروگرام میں شمولیت سے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبہ کو سہ ماہی بنیادوں پر 3500 روپے وظیفہ دیا جائے گا، جب کہ گیارہویں اور بارہویں کی طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر 4000 روپے وظیفہ دیا جائے گا، وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائیر سکینڈری ایجوکیشن کی شمولیت کے لئے پانچ ارب روپے مختص ہوں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close