لاہور، بحریہ ٹاؤن کے قبضوں کے خلاف اور سندھیوں کے حق میں بڑا احتجاجی مظاہرہ

نیوز ڈیسک

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بحریہ ٹاؤن کراچی کی طرف سے ملیر میں سندھ کی زمینوں اور گوٹھوں پر جبری قبضوں اور سندھ ایکشن کمیٹی کے مظاہرین پر تشدد کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی

ریلی کا اہتمام پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو اور حقوقِ خلق موومنٹ نے کیا تھا

ریلی میں لوگوں کی بھاری تعداد شریک تھی، جو مسلسل بحریہ ٹاؤن کراچی کے قابضانہ اقدامات اور ملیر کے گوٹھوں اور زمینوں پر حملوں اور قبضوں کے خلاف اور سندھیوں کے ساتھ یکجہتی کے نعرے لگا رہے تھے

ریلی کے پرجوش شرکاء میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین شامل تھیں، جنہوں نے بحریہ ٹاؤن کے مظالم کے خلاف بینر اور پوسٹر ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے

ریلی مختلف مقامات سے گزر کر پریس کلب لاہور پہنچی، جہاں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مظاہرے سے پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو کے صدر محسن ابدالی اور پروفیسر عمار جان نے خطاب کرتے ہوئے  بحریہ ٹاؤن کو قابض اور دہشتگرد قرار دیا اور کہا کہ وہ بحریہ ٹاؤن کی جارحیت کے خلاف جدوجہد کرنے والے سندھی بھائیوں کا شانہ بشانہ ساتھ دینگے.

مقررین نے بحریہ ٹاؤن کی طرف سے بحریہ مخالف دھرنے پر تشدد اور شرکاء کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دھرتی کے اصل وارثوں کے خلاف بحریہ ٹاؤن اور ریاست کا بے رحم گٹھ جوڑ قرار دیا. مقررین نے کہا کہ ریاست، قابض اور غیر قانونی بحریہ ٹاؤن کو بچانے کے بجائے سندھ کو بچائے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close