ملیر جیل میں نثار مورائی کے بیٹے کی منگنی کی تقریب، سپرنٹنڈنٹ معطل

کراچی : ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں پیپلز پارٹی کے رہنما کے بیٹے کی منگنی کی خوشی میں ملیر جیل کے اندر تقریب کا اہتمام کیا گیا، قیدی رہنما کے کئی دوستوں نے جیل میں دعوت کے مزے اڑائے ۔ حساس اداروں کی رپورٹ پر سندھ حکومت نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کردیا

تفصیلات کے مطابق ملیر جیل میں قید پیپلز پارٹی کے رہنما و فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی نے ملیر جیل میں اپنے بیٹے کی منگنی کی خوشی میں جیل کے اندر ایک دعوت کا اہتمام کیا ۔ جس میں قیدی رہنما کے رشتہ داروں ، قریبی دوستوں نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب میں شاندار قسم کے کھانے بھی تیار کرائے گئے تھے

تقریب کا اہتمام ملیر جیل کی انتظامیہ نے قیدی رہنما کے ساتھ مل کر کیا ۔ منگنی کی خوشی میں تقریب منعقد کرنے پر حساس اداروں نے سندھ حکومت کو رپورٹ دی جس کے بعد سندھ حکومت نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ملیر جیل کے سپرنٹنڈنٹ محمد اسلم ملک کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے اور قیدی رہنما کی ملاقاتوں پر بھی پابندی عائد کر دی

سید ارشد حسین شاہ کونیا جیل سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close