فیس بک نے نیوز فیڈ میں اینیمیشن کی آزمائش شروع کردی

ویب ڈیسک

سان فرانسسكو :  فیس بک نے ایک نئی سہولت کی آزمائش شروع کی ہے جس کی بدولت اب آپ اپنی نیوزفیڈ میں شاندار اینیمیشن شامل کرسکیں گے، لیکن اس کے لیے ابھی تھوڑا سا انتظار اور..

سوشل میڈیا ماہر میٹ نوارا نے ایک مختصر وڈیو ٹویٹ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب بھی آپ نیوزفیڈ منتخب کریں گے فیس بک کچھ بیک گراؤنڈ اینیمیشن کے آپشن فراہم کرے گا۔ اس میں سے کوئی اچھی اینی میشن منتخب کی جاسکتی ہے

انتخاب کے بعد دیگر افراد بھی یہ اینیمیشن دیکھ سکیں گے۔ بعض افراد کو یہ آپشن ازخود فراہم کیا گیا ہے۔ نیوز فیڈ پر ’شیئر یور ری ایکشن ان اے پوسٹ‘ کے نام سے کچھ لکھا نظر آئے، تو یہی وہ آپشن ہے جو اینیمیشن منتخب کرکے اسے فیڈ میں شامل کرتا ہے

اگرچہ یہ ایک ایک دلچسپ آپشن ہے لیکن بعض ماہرین نے کہا ہے کہ ہر شخص اپنی نیوز فیڈ پر اینیمیشن ڈالتا ہے تو اسکرولنگ کے دوران اینیمیشن کی بھرمار سے عجیب کوفت ہوسکتی ہے۔ کیونکہ ہر پوسٹ سے اینیمیشن پھوٹتی ہوئی محسوس ہوگی۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ تو وقت ہی کرے گا

تاہم کمپنیوں اور برانڈز کے لیے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے یہ ایک بہترین آپشن ضرور ہوسکتا ہے۔ اس طرح وہ اپنے فالوورز اور مداحوں کو نئے انداز میں اپنی مصنوعات سے آگاہ کرسکتے ہیں، تو سنجیدہ صارفین اگر اس سے کوفت محسوس کریں تو فیسبک کی بلا سے!

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close