فائزر اور موڈرنا ویکسین سے دل کی سوزش بڑھنے کا خطرہ، وارننگ جاری

واشنگٹن : امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے انسداد کورونا کے لیے موڈرنا اور فائزر بایو این ٹیک ویکسین سے دل کے عضلات اور جھلی کی سوزش میں اضافے کی وارننگ جاری کردی ہے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے نے موڈرنا اور فائزر کی بایو این ٹیک کی ویکسین کی فیکٹ شیٹ میں دل کی سوزش کے خطرے کی وارننگ شامل کردی ہے۔ یہ وارننگ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کی ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے دلائل اور جامع نظر ثانی کے بعد اپ ڈیٹ کی گئی ہے

اس بارے میں ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ سی ڈی سی اور امیونائزیشن پریکٹسز کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں ان رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق ان ویکسینز کے مضراثرات خصوصا دوسری خوراک کے بعد  سامنے آئے ہیں جس میں ’ مایو کارڈیٹس‘ ( دل کے عضلات کی سوزش) اور ’ پیری کارڈیٹس‘ ( دل کے بیرونی ٹشوز کی سوزش) کے خطرات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

امریکا کے ویکسین ایڈورس ایونٹ رپورٹنگ سسٹم میں جون کے دوسرے ہفتے کے اختتم تک مایو کارڈیٹس اور پیری کار ڈیٹس کے 12 سو سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ مذکورہ ویکسین کی دوسری خوراک کے بعد مردوں میں ان کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

دوسری جانب فائزر اور موڈرنا کی جانب سے تاحال ایف ڈی اے کی اس وارننگ پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close