موبائل کال پر 75 پیسہ ٹیکس کو ٹیلی کام انڈسٹری نے ناقابل عمل قرار دے دیا

نیوز ڈیسک

کراچی : ٹیلی کام انڈسٹری نے پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسہ ٹیکس وصولی کو تکنیکی لحاظ سے ناقابل عمل قرار دیا ہے

ٹیلی کام انڈسٹری ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل کال کے دورانیے پر ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ زمینی حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو نظر انداز کر کے کیا گیا، ٹیکس لگا کر بجٹ اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا سامنا ہوگا، حکومت نے اگر تجویز واپس نہ لی تو موبائل فون صارفین کو بنڈل کی شکل میں فراہم کی جانے والی ٹیلی کام سروسز کا سلسلہ ختم کرنا پڑے گا جس سے حکومت کو ریونیو میں اضافہ کے بجائے کمی کا سامنا کرنا پڑے گا

ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بنڈل آفر کی سہولت والے 98 فیصد پری پیڈ صارفین کے لیے مشکلات پیدا کرسکتا ہے، نئے ٹیکس کا اطلاق آپریٹرز کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے فراہم کردہ بنڈلز کے خاتمے کا باعث بن سکتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ٹیکس سے صارفین  پانچ منٹ سے پہلے کال کاٹ کر دوبارہ ملانے کا جگاڑ کر لیں گے، جس سے وہ اضافی ٹیکس سے بچ جائیں گے اور حکومت کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اضافی ٹیکس صرف ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے پیچیدگی اور عوام کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا اور حکومتی ٹیکس اہداف بھی پورے نہیں ہوسکیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close