کورونا وائرس کی مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد بھی وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں، تحقیق

ویب ڈیسک

کراچی : حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوروناوائرس کی مکمل ویکسینیشن کروانے والے افراد اگر کوروناوائرس کی کسی دوسری قسم سے متاثر ہوتے ہیں تو وہ وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن جاتے ہیں

محقیقین کا ماننا ہے کہ کوئی بھی ویکسین سو فیصد موثر نہیں ہے، جیسے جیسے تحقیقات ہورہی ہیں یہ بات سامنے آرہی ہے کہ زیادہ تر وہ کیسز ہیں جو حالیہ ماہ میں کوروناوائرس کی دیگر اقسام سے متاثر ہوکر سامنے آ رہی ہے

واشنگٹن یونیورسٹی کے محقیقین نے ایسے بیس ہیلتھ ورکرز کے سیمپلز لیے جو کہ فائزر اور موڈیرنا ویکسین کے دونوں ڈوز لینے کے بعد کوروناوائرس میں مبتلا ہوئے

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ تمام بیس افراد میں کوروناوائرس کی مختلف اقسام موجود تھیں۔ ان میں سے آٹھ میں برطانوی قسم، ایک میں جنوبی افریقی قسم، دس میں کیلی فورنیا میں پھیلنے والی دو میں سے ایک قسم اور ایک میں برازیلی قسم کا کوروناوائرس تھا

اس کے بعد محقیقین نے اس سیمپل کا موازنہ اس گروپ کے سیمپل سے کیا جو کہ 5174 ایسے افراد سے حاصل کیا گیا تھا جنہیں ویکیسن نہیں لگائی گئی تھی اور وہ کوروناوائرس میں مبتلا ہوئے تھے

جہاں ویکسین لگوانے والے ہر شخص میں دوسری قسم کے کوروناوائرس کا اندیشہ تھا وہیں ویکسین نا لگوانے والوں میں صرف 67 فیصد میں یہ خطرہ تھا

اس تحقیق کی سربراہی کرنے والی ڈاکٹر پوترا رائے چوہدری کا کہنا تھا کہ اب تک کے نتائج یہ ہیں کہ جن افراد کو ویکسین لگ چکی ہے ان میں وائرس کا دباؤ زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات پریشان کن ہے کیوں کہ یہ وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close