کراچی : وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں محکمہ تعلیم میں بجٹ اضافہ کرکے بجٹ 262.8 ارب روپے کیا گیا ہے جبکہ اساتذہ کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ اور ان کی بھرتیوں کے حوالے سے سندھ کابینہ کی منظوری سے پالیسی مرتب کی گئی ہے، جس کے بعد اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری اور اساتذہ کا معیار بہتر ہوگا
سعید غنی نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کے ساتھ ساتھ بچوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کرایا جائے گا
وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئے اسکولوں کی نسبت پرانے اسکولوں کی مرمت اور ان کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دی جائے گی اور مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں 117 نئی اسکیموں کے ساتھ ساتھ 186 جاری اسکیموں کو مکمل کیا جائے گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
سعید غنی نے کہا کہ اس سال تمام تدریسی عملہ اپنی ٹرانسفر کے لئے صرف ای پورٹل / ویب پورٹل کے ذریعہ درخواست دے سکتا ہے.