31 دسمبر سے لاکھوں فونز پر وٹس ایپ بند ہو جائے گا

ویب ڈیسک

دنیا کی معروف میسیجنگ ایپ وٹس ایپ جلد ہی لاکھوں موبائل فونز پر کام کرنا بند کر دے گی

وہ لوگ ، جن کے پاس پرانے آئی فون یا اینڈرائڈ فون ہیں، وہ 31 دسمبر کے بعد اپ گریڈ کے بغیر وٹس ایپ استعمال نہیں کر سکیں گے

وٹس ایپ 49 قسم کے فونز پر کام کرنا بند کر دے گی، جن میں آئی فون فائیو اور فائیوسی سمیت سام سنگ، ہواوے اورایل جی کے متعدد اینڈروئڈ ماڈل شامل ہیں۔ وٹس ایپ بند ہونے سے پہلے صارفین کو انتباہی پیغام بھیجا جائے گا

وٹس ایپ نے ایک بیان میں اس اقدام کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے: ’فون اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں، اس لیے ہم باقاعدہ سے جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ ہم کون سے آپریٹننگ سسٹمز کو سپورٹ کرتے ہیں اور اپ ڈیٹ کرتے ہیں

’یہ بھی ممکن ہے کہ موبائل فونز پرتازہ ترین سکیورٹی اپ ڈیٹس موجود نہ ہوں یا ایسا ہو سکتا ہے کہ ان میں وٹس ایپ کو چلانے کے ضروری صلاحیت نہ ہو

’یہ فیصلہ کرنا کہ کس کی سپورٹ بند کر دی جائے، ہر سال ہم، دوسری ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح دیکھتے ہیں کہ کون سے موبائل فون اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور سب سے کم تعداد میں لوگ انہیں اب استعمال کر رہے ہیں۔

’آئی فون کا آپریٹننگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے اس کی ’جنرل‘ سیٹنگز میں جائیں اور ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ کا انتخاب کریں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close