متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کا پہلا سفارت خانہ قائم

ویب ڈیسک

ابوظہبی : اسرائیلی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات میں اپنے پہلے سفارت خانے اور قونصل خانے کا افتتاح کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ یائیر لیپد وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر گزشتہ روز ابوظہبی پہنچے تھے جہاں ان کا استقبال اماراتی وزیر خارجہ نے کیا۔ دورے کے دوران اسرائیلی وزیر خارجہ نے ابوظہبی میں اپنے پہلے سفارت خانے اور دبئی میں پہلے قونصل خانے کا افتتاح کیا

اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات کے خواہش مند ہیں، ہم کہیں نہیں جا رہے ہیں کیوں کہ مشرق وسطیٰ ہمارا گھر ہے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے اور میں  خطے کے تمام ممالک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ آئیں اور ہم سے بات کریں

دو روزہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان کئی معاشی اور تجارتی معاہدے بھی طے پا گئے۔ دونوں ممالک کے گزشتہ برس سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے بعد یہ کسی اسرائیلی وزیر کا پہلا دورہ ہے

دوسری طرف امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے متحدہ عرب امارات میں اسرائیل کے پہلے سفارت خانے کے افتتاح کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور استحکام دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور خوشگوار تعلقات پر منحصر ہے

واضح رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان، مراکش اور کوسوو نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرلیے ہیں تاہم ان میں سب سے پہلا اسرائیلی سفارت خانہ امارات میں کھلا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close