ساٹھ کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر بحریہ ٹاؤن کی بجلی معطل

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے واجبات کی عدم ادائیگی پر بحریہ ٹاؤن کی بجلی روزانہ 6 گھنٹے کے لیے معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن بجلی کے بلز کی مد میں ساٹھ کروڑ اسی لاکھ روپے کی نادہندہ ہے

بحریہ ٹاؤن کو بجلی کی معطلی کے حوالے سے آئیسکو کے ایک بیان میں کہا گیا کہ منگل (29 جون) کو لوڈ منیجمنٹ کا وقت 3 بجے سے شام 5 بجے اور پھر شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک تھا

انہوں نے کہا کہ 30 جون (آج) سے یومیہ تین مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 6 گھنٹے ’لوڈیشڈنگ‘ ہوگی جو صبح 10 سے 12 بجے تک، دوپہر 3 بجے سے شام 5 بجے تک اور شام 8 بجے سے رات 10 بجے تک ہوگا

آئیسکو کے ایک عہدیدار نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کرتے ہی بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی جائے گی

اس ضمن میں رابطہ کیا گیا تو بحریہ ٹاؤن کے ایک عہدیدار نے معاملے پر لاعلمی کا اظہار کیا اور وعدہ کیا کہ وہ اس کے بارے میں معلومات ملتے ہی رابطہ کریں گے تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close