ایپل اور اینڈرائڈ فونز کو ہیک کیے جانے کا انکشاف

ویب ڈیسک

انٹرنیٹ کی دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے انکشاف کیا ہے کہ اٹلی کی ایک کمپنی کے ٹولز کی مدد سے اٹلی اور قازقستان میں ایپل اور اینڈرائڈ سمارٹ فونز کی جاسوسی کی گئی ہے

خبر رساں اداے روئٹر کے مطابق میلن میں واقع آر سی ایس لیب نامی کمپنی کی جانب سے ایسے ٹولز بنائے ہیں جن سے پیغامات اور کانٹیکٹس تک پہنچا جا سکتا ہے

رپورٹ کے مطابق اس کی ویب سائٹ میں یہ دعوٰی بھی کیا گیا ہے کہ یورپ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس کے کلائنٹ ہیں

یورپ اور امریکہ کے نگران ادارے جاسوسی کے آلات کی فروخت اور درآمد کے حوالے ممکنہ نئے قوانین بنانے پر غور کر رہے ہیں

گوگل کے مطابق ”خطرناک ہیکنگ کے خطرناک ٹولز کو فعال کیا جا رہا ہے“

دوسری جانب اس حوالے سے موقف کی درخواست کے باوجود اٹلی اور قازقستان کی حکومتوں نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا

جبکہ ایپل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ہیکنگ کی مہم سے تعلق رکھنے والے تمام اکاؤنٹس اور سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیے ہیں

اسی طرح آر سی ایس لیب نے موقف اپنایا ہے کہ اس کی تمام پیداواری اشیا اور سروسز یورپی قوانین کی پابندی کے مطابق ہیں اور قانون نافذ کرنے والوں کو تحقیقات میں مدد بھی دیتی ہیں

اس کے ترجمان نے روئٹرز کو ایک ای میل کے ذریعے بتایا کہ ’آر سی ایس لیب کے اہلکار ایسی کسی بھی بات کو افشا نہیں کرتے اور نہ ہی کسی سرگرمی میں حصہ لیتے ہیں جو صارفین سے متعلق ہو۔‘

بیان میں اس کی اشیا کو غلط استعمال کیے جانے کی بھی مذمت کی گئی ہے

گوگل کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے اینڈرائڈ صارفین کے تحفظ کے ضروری قدم اٹھائے ہیں اور صارفین کو جاسوسی کے ٹولز کے بارے میں خبردار بھی کر دیا ہے

عالمی سطح پر ایسی صنعت ترقی کر رہی ہے جو حکومتوں کے لیے جاسوسی کے آلات بنانے سے متعلق ہے اس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے خصوصی ٹولز کی تیاری بھی شامل ہے۔ تاہم دوسری جانب جاسوسی کے مخالف ادارے یہ الزام بھی لگاتی ہیں کہ ان سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور کئی ان کو ایسے مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

جاسوسی کے ٹولز بنانے والی صنعت عالمی سطح پر اس وقت سامنے آئی تھی جب اسرائیل کے جاسوسی ادارے این ایس او کے ایسے آلات سامنے آئے جن کو حکومتوں، صحافیوں اور مخالف رائے رکھنے والوں کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close