چاند اور مریخ کا انوکھا سنگم، کہاں کہاں دیکھا جا سکتا ہے

ویب ڈیسک

اتوار کو ایک انوکھا فلکیاتی نظارہ اپنے جلوے دکھائے گا ، یہ منظر سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں دیکھا جا سکے گا

یہ منفرد فلکیاتی نظارہ چاند اور مریخ کے ایک دوسرے کے آمنے سامنے آنے اور چاند کی وجہ سے مریخ کے چھپ جانے کی شکل میں ہوگا۔

ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ انوکھا نظارہ سعودی عرب میں بھی دیکھا جا سکے گا، جس میں چاند کے مریخ کے سامنے آنے کے بعد مریخ کچھ دیر کے لیے چھپ جائے گا۔

یہ خوبصورت منظر دوربین، ٹیلی سکوپ اور عام آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ افریقی ملک موریتانیہ اور مراکش اور دوسرے ملکوں کے علاوہ جنوب وسطی امریکا میں دلکش منظر کو دیکھ سکیں گے۔

ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ یہ نظارہ طلوع آفتاب سے قبل دیکھا جاسکے گا جس میں تقریبا ایک ڈگری کے فاصلے سے چاند اور مریخ الگ ہوجائیں گے لیکن یہ فرق نمایاں دکھائی نہیں دے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close