انسٹاگرام نے ٹک ٹاک طرز کی وڈیو کی آزمائش شروع کردی

ویب ڈیسک

سان فرانسسكو : فیس بک نے اپنے ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ٹک ٹاک جیسی ویڈیو شیئر کرنے کے تجربات کئے ہیں۔ اگر یہ تجربہ کامیاب رہتا ہے تو تصاویر شیئر کرنے والا انسٹاگرام پلیٹ فارم عین ٹک ٹاک جیسا روپ اختیار کرسکتا ہے

انسٹاگرام کے ہیڈ ایڈم موسیری نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انسٹا گرام پر لوگوں یا ادارے کی تجویز کردہ فل اسکرین وڈیو دیکھی جاسکیں گی۔ یہ وڈیوز یوزر فیڈ میں ظاہر ہوں گی۔

ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ ہم تجرباتی طور پر یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں جس میں ویڈیو کو فل اسکرین پر تفریحی انداز سے دیکھا جاسکتا ہے۔ لیکن اگلے چند ماہ میں انسٹاگرام پر بہت سے انقلابی تبدیلیاں بھی سامنے آئیں گی

اس میں کوئی شک نہیں کہ فیس بک ٹک ٹاک کی غیرمعمولی مقبولیت کو سمجھتا ہے۔ دنیا کی پانچ مقبول ترین ایپ میں سے ٹک ٹاک اب بھی پہلے ڈاؤن ہونے والی پہلی ایپ ہے اور یہی وہ ایپ ہے جو فیس بک کی ملکیت نہیں۔ اسی بنا پر فیس بک انسٹاگرام میں ٹک ٹاک جیسے فیچر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ صرف مئی میں ہے ٹک ٹاک ایپ آٹھ کروڑ مرتبہ انسٹال ہوئی ہے۔ جبکہ اسی ماہ میں پانچ کروڑ تیس لاکھ افراد نے فیس بک انسٹال کیا

ٹک ٹاک کی طرح انسٹاگرام پر بھی عین اسی طرح وڈیوز ظاہر ہوں گی جسے وہ فالو نہیں کرتے۔ اگرچہ اس کا ریل فیچر ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے لیکن انسٹاگرام نے یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو اپنا حریف قرار دیا ہے کیونکہ انسٹاگرام میں وڈیو آپشن کی کمی تھی

انسٹاگرام نے یہ بھی کہا کہ اس طرح سنجیدہ مقابلہ جنم لے گا ۔ دوسری جانب خود مارک زکربرگ بھی بار بار کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے تمام پلیٹ فارمز کو ویڈیو پلیٹ فارم میں بطورِ خاص تبدیل کرنا چاہتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close