انوکھا لاڈلا.. موزے گیلے نہ ہوجائیں، وزیر صاحب گود میں اٹھا لیے گئے

ویب ڈیسک

تامل ناڈو : بھارتی ریاست تامل ناڈو کے انوکھے لاڈلے وزیر برائے فشریز نے قیمتی موزے گیلے نہ ہونے کی انوکھی فرمائش کردی، جس کے بعد انہیں وہاں موجود ماہی گیروں نے گود میں اُٹھا لیا

واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیر گردش ہے، جس پر تبصرے کرتے ہوئے لوگ وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور اسے مضحکہ خیز قرار دیا جا رہا ہے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر فشریز انیتا آر رادھا کرشنن سمندری کٹاؤ کے اثرات کی تحقیقات کے لیے دورے پر تھے

دورے کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی، جب ساحل پر پہنچنے پر انوکھے لاڈلے وزیر نے کشتی سے اترنے سے انکار کر دیا

انکار کرنے کی وجہ ان کے مہنگے کپڑے اور جوتوں کا خراب ہونا بتایا جارہا ہے، وزیر کی جانب سے اس خدشے کے اظہار پر وہاں موجود ایک ماہی گیر نے وزیر کو گود میں اُٹھا لیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close