یوٹیوب نے صارفین کو ’نئے چینلوں‘ سے متعارف کرانے کا آپشن پیش کردیا

ویب ڈیسک

سان فرانسسكو : یوٹیوب نے اب ایک نیا اور دلچسپ ”نیو ٹو یو“ آپشن پیش کیا ہے جس کے تحت صارفین کی پسند پر مبنی ایسے چینل سامنے آئیں گے جنہیں دیکھا اور سبسکرائب نہیں کیا گیا ہوگا

اگرچہ اس کا بنیادی مقصد ناظرین کو تادیر ویڈیو دکھانے میں مصروف رکھنا ہے لیکن اس کی مدد سے نئے یوٹیوبر کو نئے صارفین کی تلاش میں مدد دینا بھی ہے۔ New to you آپشن کے تحت کئی ویب سائٹ نے اس کے اسکرین شاٹ شامل کیے ہیں

یہ آپشن یوٹیوب ایپ کے ’ایکسپلور‘ کے تحت سامنے آئے گا۔ اس پر کلک سے وڈیوز کی ایک فہرست کھل جائے گی جو ان کی لگی بندھی وڈیوز تجاویز سے ہٹ کر ہوں گی اور اس طرح وہ اپنے دائرے سے باہر بھی مفید وڈیو کے متعلق جان سکیں گے

یوٹیوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکسپلور آپشن کے تحت مختلف موضوعات مثلاً گیمنگ، حسن و جمال اسپورٹس وغیرہ میں ٹرینڈنگ یا نیا مواد ظاہر ہوتا ہے۔ لیکن یہ ان کی ذاتی پسند پر نہیں ہوتا تاہم نئے آپشن کی بدولت اب صارفین اپنے پسند کی مزید وڈیوز دیکھ سکیں گے۔ ساتھ ہی وہ اسی ویڈیوز کے بارے میں بھی جان سکیں گے جو ان کی نظروں سے اوجھل موجود ہیں اور انہیں صارف نے اب تک نہیں دیکھا ہے

یوٹیوب کی نئی سہولت کی بدولت صارفین اپنی اپنی دلچسپی کی نئی وڈیوز اور بالکل نئے چینلز سے متعارف ہو سکیں گے۔ اس طرح یہ آپشن صارفین اور یوٹیوبر دونوں کے لیے ہی بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن اس بات کا انحصار یوٹیوب کے الگورتھم پر ہے۔ اس لیے یہ کی ورڈ سرچ، وڈیو دیکھنے کی عادات اور روابط کی بنا پر وڈیو دیکھنے کے رحجانات پر بھی منحصر ہوگا۔ اگر صارفین اسے بہتر پاتے ہیں تو یہ یوٹیوب کی جیت ہوگی

دوسری جانب یوٹیوب نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ پلیٹ فارم کی بہتری کے لیے آپشن اور سہولیات پیش کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close