طالبان کی ترک فوج کے خلاف کارروائی کی دھمکی

نیوز ڈیسک

کابل : طالبان نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ترک افواج نے افغانستان نہ چھوڑا تو ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی

طالبان نے آئندہ ماہ نیٹو اور امریکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے ترکی کے فوجی دستوں کی افغانستان میں موجودگی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا کے بعد جو ملک بھی یہاں رکے گا اس کو قابض سمجھا جائے گا

طالبان ترجمان ذبیح ﷲ مجاہد نے عرب نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ ترکی افغانستان میں بیس سال سے موجود ہے تاہم اگر وہ اب بھی یہاں رکنا چاہتا ہے تو میں واضح کردوں کہ ترک افواج کو قابض فوج تصور کیا جائے گا اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی

طالبان کاکہنا تھا کہ ترک حکام نے یقین دلایا تھا کہ وہ یکطرفہ فیصلہ نہیں کرینگے، انہوں نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے، ترک حکام فیصلہ واپس لینے میں ناکام رہے تو نتائج کی ذمہ داری ان پر ہوگی

واضح رہے کہ امریکا ترکی کے درمیان کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی کے لئے معاہدہ ہوا ہے، جس کے تحت غیر ملکی فوجی انخلا مکمل ہوجانے کے بعد ترک فوج کابل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو حفاظت فراہم کرے گی

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ ترکی اسلامی ملک ہے اور ہم ان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، ترکی اور افغانستان کے درمیان بہت کچھ مشترکہ ہے لیکن اگر انہوں نے مداخلت کی اور اپنے فوجی افغانستان میں رکھے تو اس کی ذمہ داری ترکی پر ہی ہوگی

دوسری جانب طالبان نے صوبے قندوز میں ایک ایئرپورٹ پر حملہ کرکے امریکی فوج کی جانب سے افغان فضائیہ کو فراہم کیئے گئے دو ہیلی کاپٹرز ’’یو ایچ-60 بلیک ہاک‘‘ کو تباہ کر دیا، تاہم افغان حکومت کی طرف سے حملے کی تردید کے بعد ترجمان طالبان ذبیح ﷲ نے ہیلی کاپٹرز تباہ ہونے کی وڈیو بھی جاری کردی ہے

واضح رہے کہ افغانستان میں غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے عمل کا تیزی سے جاری ہے اور اسی دوران طالبان نے پیش قدمی کرتے ہوئے اہم سرحدوں، تجارتی راہداریوں اور سیکیورٹی چیک پوسٹوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے

ترجمان طالبان ذبیح ﷲ مجاہد نے ٹوئٹر پر وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دشمنوں نے ہیلی کاپٹرز تباہ کرنے کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا، ایسے لوگوں کے لیے ایئرپورٹ پر تباہی کے مناظر کی وڈیو حاضر ہے

ادہر طالبان ترجمان کی جانب سے افغانستان میں سرگرم طالبان جنگجوؤں کے ترجمان ڈاکٹر نعیم کا بیان بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں اُن جھوٹی افواہوں، تصاویر اور ویڈیوز کی تردید کی گئی ہے جس میں طالبان کو حملہ آور بنا کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے

ڈاکٹر نعیم کا کہنا تھا کہ ایسی تمام ویڈیوز اور تصاویر کا مقصد ملک میں طالبان سے متعلق خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور مطمئن رہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close