نیو یارک : معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر نے کین فلم فیسٹیول میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے سابق صدر اوباما کو فوج کی جانب سے قتل کئے جانے کا خطرہ تھا
ہالی وڈ ڈائریکٹر اولیور اسٹون نے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں صدر اوباما نے فوج اور انٹیلیجنس کی مخالفت کرنے سے اس لئے گریز کیا کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ پہلے سیاہ فام صدر ہونے کی وجہ سے انہیں قتل کیا جاسکتا ہے
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر جان ایف کینیڈی کو بھی سی آئی اے نے مروایا تھا، کیونکہ انہوں نے امریکی فوج کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی جرات کی تھی
امریکی ڈائریکٹر نے مقتول صدر جان کینیڈی کے قتل کی نئی تحقیقاتی ڈاکومنٹری بنائی ہے جو کین فلم فیسٹیول میں آن ائیر ہوگی