حب ڈیم بھرنے کے قریب پہنچ گیا

نیوز ڈیسک

حب: مون سون کی حالیہ بارشوں میں حب ڈیم کی سطح آب 335 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور ڈیم کے بھر جانے میں چار فٹ باقی رہ گئے ہیں

پروجیکٹ ڈائیریکٹر حب ڈیم عبدالرحمٰن شیخ کےمطابق حالیہ ہونے والی مون سون کی بارشوں سے حب ڈیم کی سطح 335 تک پہنچ گئی ہے. انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کے پہاڑی سلسلوں میں ہونے والی بارشوں کے بعد حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں دو روز میں بارشوں کے ریلوں کی آمد ہوئی جس کے بعد حب ڈیم کی سطح آب 335 تک پہنچ گئی ہے

پروجیکٹ ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ حب ڈیم کے بھر جانے میں ابھی چار فٹ باقی ہے ڈیم کی کل گنجائش 339 فٹ ہے جس کے بعد اگر بارشیں مزید ہوتی ہیں تو ڈیم کے پانی کا اضافی اخراج اسپل وے سے اوور فلو ہوگا

انہوں نے بتایا کہ حب ڈیم میں جمع ہونے والے پانی کے ذخیرے سے کراچی اور حب کے لوگ مستعفید ہوسکیں گے جو اب تک کے لئے ڈیڑھ سال کےلئے کافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close