”ہماری وجہ سے پاکستان ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں ہے“ بھارت کا اعتراف

ویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کر لیا. بھارتی وزیر خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ”پاکستان بھارت کی وجہ سے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے اور بھارتی حکومت پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔“

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا انکشاف جے شنکر نے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنماؤں کے لیے ہونے والی فارن پالیسی کے ایک تربیتی پروگرام سے خطاب میں کیا

وزیر خارجہ جے شنکر کا کہنا ہے کہ مودی حکومت پاکستان کو  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے

جے شنکر نے کہا کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کو اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد تنظیمیں قرار دینے کا کریڈٹ بھی ہماری حکومت کو جاتا ہے

جے شنکر نے مزید کہا کہ ہماری وجہ سے آج پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے اور ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں بھی کام یاب رہے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ پاکستان کا طرز عمل بھارت کی جانب سے کیے گئے متعدد اقدامات کی وجہ سے  تبدیل ہوچکا ہے

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بھارتی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل پر ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا تھاکہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف منفی کردار کا ثبوت ہے

زاہد حفیظ کا کہنا تھا کہ بھارتی بیان اہم فورم کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کو ثابت کرتا ہے، بھارت ایف اے ٹی ایف کو سیاست کا شکار کر کے کردار گھٹا رہا ہے، ماضی میں پاکستان بار بار بھارت کے منفی کردار کو عالمی برادری کے سامنے لاتا رہا ہے، پاکستان بھارت کے حالیہ اعتراف کو ایف اے ٹی ایف کے نوٹس میں لائے گا

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مناسب ایکشن کے لئے صدر ایف اے ٹی ایف سے رابطے پر غور کر رہا ہے، ایف اے ٹی ایف پر زور دیتے ہیں کہ اس معاملے کو دیکھے، پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ساتھ مخلصانہ اور تعمیری طور پر مشغول رہا ہے، بھارت نے پاکستان کی کوششوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، لیکن دھوکے بازی سے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کے بھارتی کوشش ہمیشہ ناکام ہوئی

اسی حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ بھارت فیٹف میں تکنیکی پیش رفت اور اسے سیاست کا نشانہ بنا کر مجروح کر رہا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اس کی تصدیق کرتا ہے جو پاکستان عرصے سے کہہ رہا ہے

حماد اظہر نے کہا کہ ہماری ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پیش رفت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا ، پاکستان جلد اپنے دونوں ایکشن پلان مکمل کر لے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close