جرمنی میں کورونا وائرس میں اضافہ اور آسٹریلیا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ

ویب ڈیسک

آسٹریلیا میں کورونا وائرس کی ڈیلٹا قسم کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی, آسٹریلیا میں وبا کے آغاز سے اب تک 32 ہزار کیسز جبکہ 915 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور اس پورے عرصے کے دوران آسٹریلیا میں  زیادہ تر علاقوں میں بڑے پیمانے پر لاک ڈاؤن نافذ رہا ہے.

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں اب تک رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز کی تعداد 37 لاکھ 46 ہزار 410 تک پہنچ چکی ہے۔ جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں ایک ہزار 183 کا اضافہ ہوا.

جرمنی میں مزید 34 افراد کے انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 91 ہزار 397 ہوگئی.

۔

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close