تاریخ میں پہلی بار ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 25.1 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

ویب ڈیسک

اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بار زرِ مبادلہ کے ذخائر پچیس ارب دس کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 16 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں اسٹیٹ بینک کے پاس اٹھارہ ارب ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے جبکہ ملک کے دیگر بینکوں کے پاس سات ارب سات کروڑ تہتر لاکھ ڈالر زرِ مبادلہ ذخائر تھے
ان اعداد و شمار کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار زر مبادلہ کے ذخائر کی سطح پچیس ارب دس کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے
دوسری جانب پاکستان کی حقیقی موثر شرح مبادلہ (REET) ماہ جون کے دوران انڈیکس میں بہتری حاصل کرتے ہوئے 99 اعشاریہ آٹھ پانچ پوائنٹس پر پہنچ گئی ہے
پاک کویت انوسٹمنٹ کمپنی کے ہیڈ آف ریسرچ سمیع ﷲ طارق کا کہنا ہے کہ موثر زرمبادلہ میں بہتری کے نتیجے میں اب برآمدات کو مزید فروغ حاصل ہوگا جبکہ غیر ضروری درآمدات میں کمی آئے گی
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس صورت حال سے ملک کے رواں جاری کھاتہ کم ہوگا جو جون میں مارکیٹ کی توقع کے برخلاف ایک ارب ساٹھ لاکھ ڈالر رہا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close