پشاور : عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں افتخار حسین نے مولانا فضل الرحمٰن کو لاکھوں پشتونوں کے قتل میں برابر کا شریک قرار دے دیا ہے
تفصیلات کے مطابق اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کا یہ دعویٰ کہ اے این پی نے مشرف ریفرنڈم کا ساتھ دیا، تاریخی جھوٹ ہے
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 2007ع کا فیصلہ بھی یاد رکھا جائے گا جب عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ آئین شکنی میں ایم ایم اے بھی قصوروار تھی، مشرف اور دہشتگردوں کے ساتھی کون تھے؟
میاں افتخار نے مولانا فضل الرحمٰن پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ آج بھی دہشتگردی کی حمایت مولانا صاحب کر رہے ہیں، مولانا اور ان کے ساتھیوں نے حقانیوں سے بن لادن تک افغان فساد میں بھرپور ساتھ دیا اور افغانستان کو تباہ کیا
انہوں نے کہا کہ مولانا کے ہاتھ ہزاروں پشتون افغان کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، یہ کس طرح اے این پی پر الزامات لگا رہے ہیں؟