منوج باجپائی سے زیادہ گرا ہوا آدمی نہیں دیکھا، سنیل پال

ویب ڈیسک

بھارت کے معروف کامیڈین سنیل پال نے بالی ووڈ کے مشہور اداکار منوج باجپائی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بدتمیز اور گرا ہوا آدمی قرار دیا ہے

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سنیل پال نے امیزون پرائم سیریز کے دی فیملی مین پر بھی کڑی نکتہ چینی کی اور اسے فحش فلموں جیسا کہا

آج کل بھارت میں معروف فلمی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا کی گرفتاری کے چرچے ہیں اور ہر جگہ یہ بات موضوع بحث بنی ہوئی ہے. سنیل پال سے  راج کندرا کے خلاف جاری  فحش فلموں پر تفتیش کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بہت سارے بڑے اداکار اپنی حیثیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈجیٹل پلیٹ فارم پر بنا کسی سنسرشپ کے ویب سیریز چلارہے ہیں جنھیں فیملی کے ساتھ بیٹھ کر نہیں دیکھا جاسکتا ہے ان کے خلاف بھی ایکشن ہونا چاہیے

انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں خاص طور پر جو نام لینا چاہتا ہوں، اور میں جن تین چار لوگوں سے بہت نفرت کرتا ہوں، ان میں منوج باجپائی سرفہرست ہیں

کامیڈین نے مزید کہا کہ منوج باجپائی کتنا ہی بڑا اداکار کیوں نہ ہو، لیکن اس سے زیادہ بدتمیز اور گرا ہوا آدمی میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close