فصل کو بری نظر سے بچانے کے لیے کھیت میں سنی لیون کا پوسٹر

ویب ڈیسک

ممبئی :  بھارت میں ایک کسان نے اپنی فصل کو لوگوں کی بُری نظروں سے بچانے کے لیے سنی لیون کی تصویر کا سہارا لیا ہے

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کے گاؤں میں ایک کسان نے اپنے کھیت میں بند گوبھی، پھول گوبھی، مرچیں اور دیگر سبزیاں اگائی ہیں. ان کی فصل بہترین اور لگ بھگ دس ایکڑ تک پھیلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے گاؤں والے اور راہگیر اسے رشک بھری نظروں سے دیکھتے اور اس بارے میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں

اس بات سے کسان کو خدشہ ہے کہ لوگوں کی بُری نظروں سے ان کی فصل تباہ ہو جائے گی

اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کسان نے بھارتی ماڈل و اداکارہ سنی لیون کی تصویر کے بڑے پوسٹرز کھیت میں لگا دیے تاکہ لوگوں کا دھیان فصل کی بجائے پوسٹرز پر جائے

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کسان کا کہنا ہے کہ ان کا یہ آئیڈیا بہت کارآمد رہا، لوگ اب فصل کی بجائے سنی لیون پر زیادہ دھیان دیتے ہیں

مذکورہ کسان نے پوسٹرز پر تیلگو میں ایک عبارت بھی لکھی ہے، جس کا مطلب ہے کہ حسد مت کرو. جیسے ہمارے ملک میں بھی ٹرکوں وغیرہ پر لکھا جاتا ہے ”محنت کر، حسد نہ کر“، ”جلو مت ورنہ کالے ہو جاؤ گے“ یا پھر ”جلنے والے تیرا منہ کالا“ لیکن اس واقعے میں کسان نے انسانی نفسیات کا استعمال کرتے ہوئے دلچسپی کے عنصر کے مطابق توجہ کو بٹانے کے لیے بڑی مہارت سے کام لیا ہے

اگرچہ یہ کچھ سال قبل کی بات ہے لیکن اس کے دلچسپ ہونے کی وجہ سے ٹائمز اف انڈیا نے اسے حال ہی میں دوبارہ شائع کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close