ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل

نیوز ڈیسک

کراچی : ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے ، اس بات کا اعلان انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا

پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ طاہر مشہدی تین بار سینیٹر اور منتخب ناظم بھی رہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے طاہر مشہدی کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے کہ یہ پارٹی کے لیے فائدہ مند رہیں گے

انہوں نے کہا کہ کسی زمانے میں کراچی کو سفری رسک قرار دیا جاتا تھا، شہر کو دہشت گردی کی وجہ سے خطرناک کہا جاتا تھا۔

صدر پی پی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ جو ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں انہوں نے پہلے کچھ نہیں کیا

اس موقع پر طاہر مشہدی نے کہا کہ بہت زیادہ سوچنے کے بعد پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا

انہوں نے کہا کہ نفرت کو نفرت سے ختم نہیں کیا جا سکتا، پیپلز پارٹی سب ثقافتوں کو ساتھ لے کر چلتی ہے

طاہر مشہدی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری پاکستان کے لیے کوشاں ہے، کراچی کو پیپلز پارٹی نے بنایا اور صحت کو مثالی سہولتیں دیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close