بحریہ ٹاؤن سیکیورٹی عملے کا بحریہ ٹائون کے اندر خاتون پر تشدد

نیوز ڈیسک

کراچی : بحریہ ٹاؤن کراچی کے  سیکیورٹی عملے نے بدمعاشی کی انتہا کرتے ہوئے بحریہ ٹائون کے اندر رہائش پذیر خاتون کو سخت تشدد کا نشانہ بنایا اور مغلظات بکیں اور انہیں زبردستی گھر خالی کروانے کے لئے لہو لہان کردیا

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹائون کی رہائشی خاتون فضا خان کے گھر میں سیکیورٹی عملے نے گھُس کر خاتون اور اس کے معصوم بچوں پر تشدد کرکے گھر سے نکالا اور خاتون تشدد سے بے ہوش ہوکر اسپتال پہنچ گئی۔

متاثرہ خاتون فضا خان کا کہنا ہے کہ جس مکان میں وہ رہتی ہے اس کے بارے میں کیس عدالت میں چل رہا ہے اور ملیر کی عدالت میں سات اگست کی ل سماعت مقرر ہے

خاتون کہنا ہے کہ اس کو مسلسل قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ گذشتہ دنوں جب سے اس نے بحریہ ٹاؤن کے خلاف بات کی ہے اس کا جینا عذاب بنا دیا گیا ہے۔ بحریہ ٹائون کا سیکیورٹی انچارج مسلسل اس کو ہراساں کر رہا ہے۔ اس نے پولیس تھانے کو بھی آگاہ کیا ہے اور عدالت میں بھی پٹیشن دائر کی ہے لیکن اس کو پھر بھی مارا پیٹا گیا

خاتون نے حکومت اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی ہے کہ اس کی زندگی کو بحریہ ٹائون کے سکیورٹی عملے سے خطرہ ہے اس کو تحفظ دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close