پنجاب میں تعلیمی ادارے طویل کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے

نیوز ڈیسک

لاہور : پنجاب بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے طویل کورونا اور موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد کھل گئے ہیں اور تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں

پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج سے سخت کورونا ایس او پی انتظامات کے ساتھ دوبارہ کھل گئی ہیں

فیصلے کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت پچاس فیصد طلبہ ایک دن جبکہ پچاس فیصد طلبہ دوسرے روز تعلیمی اداروں میں آئیں گے، کلاسوں میں طلبہ طالبات پر ایک دوسرے سے کھانے پینے کی اشیاء، کتابیں اور کاپیوں سمیت  دیگر سامان کے تبادلے اور ہاتھ ملانے کی بھی پابندی ہوگی، ایک بنچ پر ایک طالب علم بیٹھے گا، جب کہ اساتذہ اور دیگر عملے کو سو فیصد حاضری کی ہدایت کی گئی ہے

تعلیمی اداروں میں داخل ہونے سے قبل طلبہ و طالبات اور عملے کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے، جنہیں بخار، نزلہ اور کھانسی کی شکایت تھی انہیں واپس بھیج دیا گیا، اس کے علاوہ بغیر ماسک کسی طالب علم کو بھی داخل نہیں ہونے دیا گیا

واضح رہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی آج سے ہو رہا ہے، اس حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ سرکاری اور نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم بھی رائج کر دیا گیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close