گڈانی میں جہاز میں خطرناک کیمیائی مادہ، تحقیقات مکمل، جہاز کے مالک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

نیوز ڈیسک

حب : گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر لنگرانداز ہونے والے تیل بردار جہاز کے معاملے پر کمیٹی کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے جہاز بیچنے اور خریدنے والے دونوں فریقین کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

اس حوالے سے تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز بیچنے اور خریدنے والے دونوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جہاز کی خرید و فروخت میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی

تحقیقاتی حکام کے مطابق سلج میں مرکری کا لیول خطرناک حد سے بھی زیادہ ہے، سلج میں مرکری لیول پی سی ایس آئی آر کی رپورٹ سے واضح ہوا

تحقیقاتی حکام کا مزید کہنا ہے کہ سلج میں موجود مرکری کے لیول کے بارے میں بھی رپورٹ مل گئی ہے، مرکری ملا سلج پاکستان میں داخل نہیں ہوسکتا

حکام کے مطابق جہاز میں ملے سلج کے بارے میں انٹر پول کی معلومات درست نہیں، جہاز میں پندرہ سو ٹن نہیں، صرف پچاس ٹن کے قریب سلج موجود ہے، انٹر پول نے جہاز میں پندرہ سو ٹن سلج ہونے کا بتایا تھا

تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز بیچنے والے کے خلاف کارروائی کے لیے انٹر پول سے رابطہ کریں گے، جلد تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر کے ارسال کی جائے گی، جس پر کارروائی کا امکان ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close