محققین نے پایا ہے کہ سمارٹ فون کی اسکرین وہ جگہ ہے، جہاں سب سے زیادہ جراثیم جمع ہوتے ہیں۔ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہوتا ہے کہ ہم لاعلمی میں ان جراثیموں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کا سبب بن رہے ہوتے ہیں۔
اس لیے ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ اپنے سمارٹ فون کی اسکرین کو سینیٹائز کرتے رہنا بے حد ضروری ہے، تاکہ ان جراثیموں سے محفوظ رہا جا سکے۔
سمارٹ فون کو مسلسل صاف رکھنا ایک مشکل امر ہے، خاص کر وہ فون جن پر کور لگے ہوتے ہیں اور ان پر کافی زیادہ بیکٹریا جمع ہوجاتے ہیں، اس لیے یہ ضروری ہوتا ہے کہ ان کی مسلسل صفائی کا اہتمام کیا جائے۔
بہتر ہے کہ اپنے فون کو ایسے مقامات پر کم سے کم رکھیں، جہاں جراثیموں کا پایا جانا لازمی ہوتا ہے، یعنی عوامی مقامات پر موجود کرسیاں، باغات یا نم دار مقامات وغیرہ۔
جدید تحقیق میں یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ہم جتنا اپنے سمارٹ فون کی صفائی اور سینیٹائزنگ کا خیال رکھیں گے، اتنا ہی ہم مختلف نوعیت کے جراثیموں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں
اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے چند اہم امور کی جانب توجہ دلائی گئی ہے، جن پر عمل کرتے ہوئے سمارٹ فون کو صاف رکھا جاسکتا ہے مثال کے طور پر:
⋄ نرم فائبر کا ٹکڑا: نرم فائبر سے بنا کپڑے کا ٹکڑا اسکرین پر اسکریچز ڈالے بغیرے اسے صاف کر سکتا ہے
⋄ ڈسٹل واٹر: سمارٹ فون کی اسکرین کو صاف کرنے کےلیے نلکے کے پانی سے کپڑے کو نم نہ کریں بلکہ اس کےلیے ڈسٹل واٹر کا استعمال کریں، کیونکہ نلکے کے پانی میں نمکیات بکثرت پائی جاتی ہیں، جو اسکرین کےلیے نقصان کا باعث ہو سکتی ہیں۔
⋄ آئسوپروپل الکحل: اگر آپ اپنے فون کو سینیٹائز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے لیے ’آسوپروپل الکحل‘ استعمال کریں، جس کی ریشو 70 فیصد تک ہو، اس سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
ذیل میں اس مواد کے بارے میں بتایا جا رہا ہے، جن سے صفائی نہیں کی جانی چاہیے
◦ کاغذی ٹشو پیپر: یہ اس لیے کہ یہ قدرے سخت ہوتے ہیں اور ان کے استعمال سے فون کی اسکرین پر خراشیں پڑ سکتی ہیں۔
◦ صابن یا لکویڈ: ایسا مواد، جس میں کیمیکل زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہو، استعمال نہ کریں۔
یہ درست ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سب سے زیادہ حساس ہوتی ہے، علاوہ ازیں اس پر جراثیم بھی سب سے زیادہ جمع ہو سکتے ہیں کیونکہ اسکرین کو سب سے زیادہ ٹچ کیا جاتا ہے
اس حوالے سے بعض ایسی چیزیں ہیں، جو اسکرین کو درست طور پر سینیٹائز کر سکتی ہیں جبکہ بعض اشیا اسکرین کے لیے سخت نقصان کا باعث ہو سکتی ہیں، جن میں بعض ذیل میں درج کی جارہی ہیں:
⁃ گھروں میں استعمال ہونے والے صفائی کے کیمیکلز وغیرہ
⁃ کھڑکیوں کو صاف کرنے والے لیکویڈ
⁃ پیٹرول اور ہائیڈ روجن واٹر
⁃ تھنر، نیل پالش ریمور
⁃ ایسے ٹشو جو بعض قسم کے کیمیکل میں بھگوئے ہوئے ہوتے ہیں
⁃ کھردرے کپڑے کا ٹکرا یا کاغذی ٹشو
⁃ سمارٹ فون کی اسکرین پر دباؤ نہ ڈالیں کیونکہ اس سے اسکرین پر اسکریچ پڑ جاتے ہیں۔
⁃ ہیئر ڈرائر کا استعمال نہ کیا جائے
آئیے اب جانتے ہیں ایسے طریقوں کے بارے میں، جن پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے سمارٹ فون کی اسکرین کو محفوظ رکھتے ہوئے اسے صاف کر سکتے ہیں:
• اپنے سمارٹ فون کی اسکرین کو صاف کرنے کے لیے نرم فائبر سے بنا ہوا کپڑا استمعال کریں، جیسا کہ اپنے چشموں کے شیشے کو صاف کرنے کےلیے استعمال کرتے ہیں۔
• نرم کپڑے کو تھوڑا سے گیلا کرلیں اور اس سے اسکرین کو صاف کریں۔
• سینیٹائز کرنے کے بعد نرم و سوکھے ہوئے کپڑے سے اسکرین کو صاف کر لیں، تاکہ اس پر کسی قسم کی رطوبت نہ رہ جائے۔