سفیر کی بیٹی اغوا نہیں ہوئی، پاکستان نے افغان وفد کو شواہد دے دیے

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے افغان وفد نے اسلام آباد کا دورہ کیا، کیمرا فوٹیجز دیکھیں، سیکیورٹی حکام اور وزرائے خارجہ کے افسران سے ملاقاتیں کیں جس میں انہیں واقعے کی مکمل بریفنگ دی گئی

پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان وفد کو سیف سٹی آفس اسلام آباد لے جایا گیا، جہاں انہیں مختلف اوقات اور مختلف مقامات کی کئی وڈیو فوٹیجز دکھائی گئیں، ان وڈیوز میں شکایت کنندہ افغان سفیر کی بیٹی کو واضح طور پر پہچانا جاسکتا تھا کہ وہ آزادانہ طور پر مختلف جگہوں پر گھوم رہی ہے، افغان وفد کو ان تمام مقامات کا دورہ کرایا گیا جہاں افغان سفیر کی بیٹی گئی تھیں، جبکہ افغان وفد کو تکنیکی ڈیٹا (موبائل فرانزک/جیو فینسنگ کے نتائج) بھی پیش کیے گئے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان وفد کو بتایا گیا کہ سیکیورٹی اداروں نے شکایت کی تفصیلی اور مکمل تفتیش کی ہے

افغان وفد کو بتایا گیا کہ تفتیش اور گواہوں کے بیانات کے بعد حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ زمینی حقائق شکایت کنندہ کی رپورٹ کی تصدیق نہیں کرتے

پاکستانی حکام نے کیس کے بعض پہلوؤں پر اضافی معلومات کی فراہمی، شواہد اور شکایت کنندہ تک رسائی کی سابقہ درخواست کا اعادہ کیا۔ وفد کو اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے اور اس کے قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close