فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے فٹبالر ہلاک، وڈیو وائرل

انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان فٹبالر کی موت ہو گئی۔ اس واقعے کے بعد گراونڈ میں موجود کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو شدید صدمہ پہنچا۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 12 فروری کو پیش آیا، جب انڈونیشیا میں دو ٹیموں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا۔

وائرل فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میچ کے دوران اچانک آسمانی بجلی ایک کھلاڑی پر گرتی ہے اور وہ زمین پر گر جاتا ہے

وڈیو عین اسی لمحے کیپچر کی گئی تھی، جب سبانگ سے تعلق رکھنے والا پینتیس سالہ کھلاڑی مغربی جاوا کے سلیوانگی اسٹیڈیم میں گر گیا

مقامی میڈیا پی آر ایف ایم نیوز کے مطابق واقعے کے بعد فٹبالر ابھی تک سانس لے رہا تھا اور اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا لیکن شدید جھلسنے کے بعد اس کی موت ہو گئی

ذرائع کے مطابق مذکورہ کھلاڑی کی شناخت ’ایف ایل او‘ سوبانگ ٹیم کے تیس سالہ سپیٹان رہارجا کے نام سے ہوئی ہے۔اس کا شمار مقامی سطح پر مشہور فٹبالروں میں ہوتا ہے۔انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد کھلاڑیوں اور تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسٹیڈیم میں افراتفری کا ماحول تھا۔ کھلاڑی کو فوری طبی امداد کے لئے نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا لیکن ان کی روح پرواز کر چکی تھی

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھیل کے میدان میں فٹ بال کھلاڑی دوستانہ میچ کھیل رہے تھے جب اچانک گرج چمک ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ انڈونیشیا فٹبال فیڈریشن کی جانب سے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا گیا ہے۔

تاہم مقامی میڈیا کے مطابق میچ کے شروع ہوتے وقت آسمان صاف تھا لیکن کھیل کے دوران موسم خراب ہوگیا۔

ریفرینگ رول بک کے مطابق، ریفری دنیا کے بیشتر حصوں میں خراب موسم کی تشریح رکھتا ہے۔ ہالینڈ میں، ملک میں تیز ہوا کی رفتار کے باعث 8 فروری 2020 کو فٹ بال کے تمام کھیل معطل کر دیے گئے تھے۔

رائل نیدرلینڈز فٹ بال ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کلبوں، پولیس اور میونسپلٹیز کے ساتھ بات چیت کے بعد وہ "اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ متوقع موسمی حالات کی وجہ سے حامیوں اور کھلاڑیوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔”

یہ اس لحاظ سے بھی افسوسناک واقعہ ہے کہ گزشتہ بارہ ماہ میں انڈونیشین فٹبالر پر آسمانی بجلی گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

بوجونیگورو، مشرقی جاوا میں ایک نوجوان فٹ بال کھلاڑی پر 2023 میں Soeratin U-13 کپ کے دوران آسمانی بجلی گر گئی تھی۔

2023 میں برازیل کے ایک 21 سالہ فٹبالر کائیو ہینرک پر بھی میدان میں آسمانی بجلی گر گئی، جو اپنی Uniao Jaiirense کی ٹیم کے لیے جنوبی ریاست پرانا میں ایک کپ فکسچر میں کھیل رہا تھا جب اسے آسمانی بجلی گرنے سے جھٹکا لگا۔ پچ پر گرنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن بعد میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close