ضیافتوں کی تاریخ
ابتداء ہی سے آپس میں مِل بیٹھ کر کھانے کا رواج رہا ہے۔ ایتھنز میں جب عالم اور دانشور مِلتے تھے تو اُن کی یہ محفل سمپوزیم کہلاتی تھی، اس میں پانی میں شراب مِلا کر پی جاتی تھی، سادہ کھانا کھایا جاتا تھا اور رات بھر فلسفے کے موضوعات پر بحث و مباحثہ ہوتا…
عام لوگوں کی تاریخ
موجودہ دور میں تاریخ اشرافیہ کی قید سے نکل کر عوام تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں میں تاریخ سے دلچسپی بھی ہوئی ہے اور اُن میں قومی شناخت اور فخر کے احساسات بھی پیدا ہوئے ہیں۔ اب تاریخ تعلیمی اداروں سے نکل کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گئی…
نئی دریافت اور پرانا سوال: قدیم مصریوں نے اہرام کی تعمیر کے لیے بھاری پتھر کیسے منتقل کیے؟
مصر میں واقع عظیم اہرام کے حوالے سے سب سے حیران کن سوال یہ اٹھایا جاتا ہے کہ آس پاس کی وسیع اراضی میں پتھروں کی عدم موجودگی کے باوجود قدیم مصری اتنے بھاری پتھر اس مقام پر منتقل کیسے کر پائے کہ جب نہ کوئی کرین تھی اور نہ اتنے بھاری پتھر لے کر…
مؤرّخ اور ہم عَصر تاریخ
مورخ کے لیے ہم عصر تاریخ کا لِکھنا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ وہ جذباتی طور پر اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار کرتا ہے۔ رومی مورخ ٹیسیٹس (AD56) نے اگسٹس (14 AD) اور اُس کے بعد کے حکمرانوں کی تاریخ لِکھتے ہوئے رومی سلطنت کی کمزوریوں کو بیان کیا ہے۔ اس موضوع پر…
جنگوں میں ہاتھیوں کے استعمال کی تاریخ
یوں تو ہاتھی بھاری بھرکم، سُست، کاہل اور شریف سا جانور لگتا ہے، جو نہ تو بہت تیز بھاگ سکتا ہے، نہ کسی وار سے بچنے کے لیے فوری جھک سکتا ہے اور نہ ہی پھرتی کے ساتھ سامنے سے ہٹ سکتا ہے۔۔ لیکن پھر بھی ہاتھیوں کو زمانہِ قدیم میں اہم جنگی ہتھیار کے…
سونے سے تین گنا قیمتی رنگ کی داستان، جسے پہننے پر لوگوں کو قتل کروا دیا جاتا تھا!
شام کے صحرا کے ایک کونے میں قطنی محل کے کھنڈرات ایک ایسی جھیل کے کنارے موجود ہیں، جو بہت عرصہ پہلے خشک ہو چکی ہے۔ یہ کھنڈرات پہلی نظر میں دھبے کی طرح دِکھتے ہیں آج سے دو دہائیاں قبل 2002ع میں آثارِ قدیمہ کے ماہرین یہاں ایک شاہی مقبرے کی تلاش میں مصروف…
پاکستانی معاشرے کو بھی رومی تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے
رومی مؤرخ یونانی تاریخ دانوں سے متاثر تھے۔ جن میں ہیروڈوٹس(BC 425) اور تھیوسی ڈیڈیز قابلِ ذِکر ہیں۔ ہیروڈوٹس نے تاریخی واقعات کو افسانوی رنگ دے کر پیش کیا ہے تاکہ پڑھنے اور سننے والوں کو اس میں دلچسپی رہے۔ اس کے مقابلے میں تھیوسی ڈیڈیز کے ہاں واقعات کی…
265 برس بعد کھولے گئے فرانسیسی خطوط کی کہانی۔۔ ان میں کیا لکھا ہے؟
برطانیہ اور فرانس کے درمیان اٹھارہویں صدی کی جنگ کے دوران فرانسیسی فوجیوں کو لکھے گئے خطوط کو دو سو پینسٹھ برس بعد کھولا گیا اور ان کا مطالعہ کیا گیا فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ان خطوط نے 1760ع کی دہائی میں نیوی سیلرز اور ان کے خاندانوں کی…