’جنگ سے پہلے میں خوبصورت تھی، اب نہیں ہوں‘ فلسطینی بچی کی وڈیو
7 اکتوبر سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت نے غزہ میں لاکھوں فلسطینیوں کو متاثر کیا ہے، تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ کشیدہ صورتحال میں بچوں کی بڑی تعداد ناقابلِ برداشت تکالیف سہہ رہی ہے، چاروں طرف تباہی دیکھ کر فلسطینی بچے مختلف انداز میں اپنا تجربہ شئیر…
ایک فلسطینی نوجوان، جس نے اسرائیلی جارحیت میں خاندان کے 103 افراد کھوئے۔۔
احمد الغفیری اس فضائی حملے میں محفوظ رہے تھے، جس میں اُن کا پورا خاندان تباہ و برباد ہو گیا۔ جب غزہ پر اسرائیل کی طرف کیے گئے ایک فضائی حملے میں اُن کے خاندان کے 103 افراد مارے گئے تو اُس وقت اپنے گھر سے 80 کلومیٹر دور مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک قصبے…
مغربی ذرایع ابلاغ میں مقتول ہی قاتل ہے
برطانوی مسلم کونسل کے سینٹر آف میڈیا مانیٹرنگ نے سات مقامی اور تین بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے ایک لاکھ اسی ہزار وڈیو کلپس اور اٹھائیس میڈیا ویب سائٹس کے چھبیس ہزار خبری مضامین کی چھان پھٹک کے بعد ایک تفصیلی رپورٹ شایع کی ہے۔ یہ رپورٹ بتاتی ہے کہ…
فلسطین؛ نئے ہتھیاروں کی سب سے بڑی تجربہ گاہ
ایک جرمن آسٹریلوی یہودی محقق اینٹنی لینشٹائین کی کتاب ’’فلسطین لیبارٹری‘‘ بیسٹ سیلر فہرست میں شامل ہے۔ اس کتاب کی مقبولیت غزہ میں اسرائیل کی نسل کش مہم کے سبب اور بڑھی ہے۔ لینشٹائین کا خیال ہے کہ بہت کم ممالک ہیں، جنہیں واقعی مقبوضہ فلسطین کی آزادی سے…
تین فلسطینی قیدیوں کی کہانی
فلسطینیوں نے پچھتر برس سے باون کیمپوں میں مسلسل حالتِ مزاحمت میں رہنے کا عالمی ریکارڈ تو خیر قائم کیا ہی ہے مگر طویل ترین قید بھگتنے کے ریکارڈ بھی توڑ دیے ہیں، بھلے خود نہیں ٹوٹے۔ نائل صالح البرغوتی چوبیس اکتوبر انیس سو ستاون کو مغربی کنارے کے شہر رملہ…
رفح پر اسرائیل کی جنگی یلغار، اگلا ہدف کون؟
غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کا پانچواں مہینہ چل رہا ہے۔ اس جنگ میں غزہ کے بہت سے مظاہر اور مناظر اب سامنے نہیں ہیں۔ بہت سے مناظر اور مظاہر ملبے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ گویا غزہ کی شناخت کے بعض حوالے اب وہ نہیں ہیں جو اس جنگ سے قبل تھے۔…
’اسرائیلی ٹینک آ رہے ہیں مجھے بچائیں‘ چھ سالہ لاپتہ فلسطینی بچی کی آخری فریاد۔۔
چھ سالہ ہند رجب کی آواز آخری بار اس وقت سنی گئی تھی جب غزہ پر اندھا دھند بمباری کے دوران وہ اپنے قریبی رشتے داروں کی لاشوں کے درمیان اس کار میں پھنسی ہوئی تھی، جسے اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ ہند سے آخری بار بات کرنے والوں میں سے ایک اس…
امدادی تنظیم پر حملہ: اسرائیل کی مدد کا خطرناک امریکی اقدام
غزہ میں اسرائیلی جنگ سے ایسے ایسے واقعات کی نمو ہو رہی ہے، جو بہت سے چہروں سے نقاب الٹنے کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ چہرے افراد اور شخصیات سے زیادہ حکومتوں اور مملکتوں کے ہیں۔ حکومتوں اور مملکتوں سے زیادہ بین الاقوامی اداروں اور عالمی طاقتوں کے ہیں اور عالمی…