Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Israeli-tanks-are-coming-save-me-was-the-last-cry-of-a-six-year-old-missing-Palestinian-girl
عالمیاہم ترینتازہ ترینخبریں

’اسرائیلی ٹینک آ رہے ہیں مجھے بچائیں‘ چھ سالہ لاپتہ فلسطینی بچی کی آخری فریاد۔۔

By Akhtar Rasool
فروری 7, 2024 3 Min Read
0

چھ سالہ ہند رجب کی آواز آخری بار اس وقت سنی گئی تھی جب غزہ پر اندھا دھند بمباری کے دوران وہ اپنے قریبی رشتے داروں کی لاشوں کے درمیان اس کار میں پھنسی ہوئی تھی، جسے اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہند سے آخری بار بات کرنے والوں میں سے ایک اس کے دادا بہا حمادہ نے بتایا ”وہ خوف زدہ تھی اور پریشان تھی۔۔ اور اس کی کمر، اس کے ہاتھ اور اس کے پاؤں زخموں سے لہو لہان تھے۔“

انہوں نے روتے ہوئے بتایا ”وہ مجھ سے کہتی رہی کہ میں آؤں۔۔ اور اسے وہاں سے لے جاؤں۔“

غزہ کی تنگ پٹی تقریباً چار ماہ قبل شروع ہونے والی اسرائیل کی سفاکی اور جارحیت کے بعد سے تاریخ کی بدترین تباہی کا شکار ہے۔ سڑکوں پر اور بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے لاشیں خراب ہو رہی ہیں۔

غزہ شہر کئی ہفتوں سے پٹی کے جنوبی حصے سے تقریباً منقطع ہے اور اقوام متحدہ بار بار غزہ کی پٹی کے شمالی علاقوں میں رہنے والے لاکھوں افراد تک امداد پہنچانے میں حائل مشکلات کے خلاف احتجاج کر رہا ہے

چھ سالہ ہند ریب اپنے دادا حمادہ کے بھائی بشار، ان کی بھابھی اور دیگر بچوں کے ساتھ کار میں موجود تھی، جب وہ ایک ہفتہ قبل اسرائیلی فوج کی آمد کے بعد غزہ شہر سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے

حمادہ نے کہا وہ اسرائیلی ٹینکوں کے راستے میں آ گئے، جنہوں نے ان کی کار کو نشانہ بنایا

انہوں نے کہا کہ وہ ابتدائی طور پر بشار کی بیٹی لایان سے بات کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس نے انہیں بتایا کہ اس کے والدین اور اس کے تین بھائی مارے گئے ہیں لیکن وہ اور ہند اس حملے میں زندہ بچ گئیں

اٹھاون سالہ حمادہ نے کہا ”ہم نے اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی اور اسے بتایا کہ ہم ایمبولینس کو کال کر رہے ہیں لیکن جب فلسطینی ہلال احمر کے امدادی کارکنوں نے پندرہ سالہ لایان سے فون پر بات کی تو انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران گولیاں چلنے کی آواز آئی اور کال منقطع ہو گئی۔“

حمادہ اور ہلال احمر دونوں کا کہنا ہے کہ لایان بات کرتے ہوئے اسرائیلی فائرنگ میں ماری گئیں

حمادہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ”جب ایمبولینس وہاں جا رہی تھی، ہند کی والدہ اس سے فون پر بات کر رہی تھی۔ بچی نے اپنی ماں کو بتایا کہ وہ ایمبولینس دیکھ سکتی ہے، اس کی ماں نے کار کا دروازہ کھلنے کی آواز سنی اور پھر رابطہ منقطع ہو گیا۔“

اس کے بعد سے ہند یا ہلالِ احمر ایمبولینس کے اس عملے سے کسی کا رابطہ نہیں ہوا، جو اسے بچانے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔

ہلالِ احمر نے پیر کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ٹیم کے ارکان یوسف زینو اور احمد المدھون جو چھ سالہ ہند رجب کو بچانے کے لیے گئے تھے، سات دن سے لاپتہ ہیں

تنظیم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ’وہ (اسرائیلی) حکام سے ہند اور ریسکیو ٹیم کے ارکان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرے۔‘

حمادہ خود جنوبی شہر رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ”ہم اس کا حال جاننا چاہتے ہیں کہ وہ زندہ بھی ہے یا نہیں۔۔ میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا کہ وہ لاشوں کے درمیان، بغیر کھائے پیے اور شدید سردی میں اکیلی تھی۔۔ کتے اور بلیاں لاشوں کو کھا رہے ہیں۔“

واضح رہے کہ اکتوبر کے بعد سے اسرائیل کی تباہ کن فضائی، سمندری اور زمینی کارروائیوں میں غزہ میں تقریباً ساڑھے 27 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

حمادہ کے بھائی اور بھابھی کے علاوہ چار سے پندرہ سال کی عمر کے پانچ بچے کار میں سوار تھے۔ ان کا تین سالہ پوتا اور اس کے والدین غزہ شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ”ہند میری پہلی پوتی ہے اور وہ میرے دل کا ٹکڑا ہے۔“

دادا کی جانب سے دکھائی گئی تصویروں میں اس ننھی سی خوبصورت بچی کو شوخ رنگ کے پارٹی کپڑوں میں مسکراتے ہوئے کیمرے کے سامنے پوز کر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنے آنسوؤں کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے حمادہ نے اپنی پوتی آخری بات چیت کے لمحات کو یاد کیا۔۔ ”وہ مجھے بتا رہی تھی کہ وہ خوفزدہ اور بھوکی تھی۔ وہ ہم سے اسے بچانے کے لیے کہہ رہی تھی۔ وہ مجھے بتا رہی تھی کہ ٹینک قریب آ رہے ہیں۔“

Tags:

displaced palestiniansgaza israelGirlhamas israelIsraelisrael gazaisrael gaza warisrael hamas warisrael latest newsisrael militaryisrael newsisrael palestineisrael palestine conflictisrael palestine tensionsisrael palestine warisrael tanksisrael tanks gazaisrael tanks gaza borderisrael vs palestineisrael warisraeli airstrike on gazaisraeli tanksisraeli tanks at gaza borderMissingmissing palestinian childmissing palestinian girlpalestine and israelpalestine girl found alivepalestine girl rescuedPalestinianpalestinian authoritypalestinian child killedpalestinian familiespalestinian girlpalestinian girl lost her legpalestinian health ministrypalestinian prisoners in israelpalestinian toddlerpalestinian toddler killedpalestinian toddler shotpalestinian womanPalestinianstankswar in israelwomen tankers in israel
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
CNNs-coverage-of-Gaza-is-based-on-journalistic-misconduct.-CNN-affiliate-journalist
Previous

سی این این کی غزہ کے حوالے سے کوریج صحافتی بددیانتی پر مبنی ہے۔ سی این این سے وابستہ صحافی

The-story-of-Karachi
Next

کراچی کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme