کوئٹہ : شاندار ماضی کا حامل کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر ویران ہو گیا ہے اور کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کرنے لگا ہے
کسمپرسی کا شکار کوئٹہ ریلوے اسٹیشن غیرفعال ہو چکا ہے، جب کہ عدم توجہ کے باعث ریلوے اسٹیشن تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے
حکومتی عدم دلچسپی کی وجہ سے مشہور ریلوے اسٹیشن ویران ہوگیا ہے اور اسٹیشن میں نصب ٹائم ٹیبل بورڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، اس کی روایتی گھڑی بھی عرصہ دراز سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جب کہ ریلوے کاؤنٹر بھی مٹی اور دھول سے بھر گیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ پورے بلوچستان میں ٹرینوں کی تعداد بھی کم کرکے صرف ایک کردی گئی ہے، ٹرینوں کی تعداد کم ہونے سے شہریوں کی دلچسپی بھی ٹرین سے ختم ہونے لگی ہے
اس دگرگوں صورتحال کے حوالے سے جب ریلوے حکام سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے جسی بھی طرح کا مؤقف دینے سے انکار کر دیا.