Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

روس اور چین کا افغانستان سے خطرات کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے پر اتفاق

By Akhtar Rasool
اگست 26, 2021 3 Min Read
2

ماسکو : روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان سے ابھرنے والے ’خطرات‘ سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر اپنی کوششیں تیز کریں گے

روس کے اعلیٰ حکام کے مطابق ایک ٹیلی فون کال کے دوران روسی اور چینی رہنماؤں نے ’افغانستان کی سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا‘

چین کے پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ساتھ کال میں چین کے صدر نے عدم مداخلت اور افغانستان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کرنے کے چین کے موقف کا اعادہ کیا

رپورٹ میں کہا گیا کہ ولادمیر پیوٹن نے شی جن پنگ کو بتایا کہ وہ افغانستان میں چین کے موقف اور مفادات کا اشتراک کرتے ہیں اور وہ چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ غیر ملکی افواج کو افغانستان میں مداخلت اور تباہی سے بچایا جا سکے

چینی صدر نے افغانستان کی تمام جماعتوں پر زور دیا کہ وہ ایک واضح اور جامع سیاسی فریم ورک بنائیں اوراعتدال پسند، مستحکم پالیسیاں نافذ کریں اور تمام دہشت گرد گروہوں سے تعلقات ختم کریں

ولادمیر پیوٹن نے کہا کہ روس چین کے ساتھ مل کر دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنا اور افغانستان کے سیکیورٹی خطرات کو ’پھیلنے‘ سے روکنا چاہتا ہے

انہوں نے افغانستان میں امن کے قیام کی اہمیت اور ملحقہ علاقوں میں عدم استحکام کے پھیلاؤ کو روکنے کے بارے میں بھی بات کی

روسی اور چینی صدر نے دوطرفہ روابط کو تیز کرنے اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی ’ممکنہ صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے‘ پر اتفاق کیا جو کہ آئندہ ماہ تاجکستان میں ایک سربراہی اجلاس طلب کرنے والی ہے۔

واضح رہے کہ وسطی ایشیا میں کئی سابق سوویت ریاستوں کے ساتھ افغانستان اور چین کی سرحد لگتی ہے

اگرچہ ماسکو، کابل میں طالبان قیادت کے بارے میں محتاط طور پر پر امید ہے لیکن روسی صدر نے افغان عسکریت پسندوں کو پڑوسی ممالک میں پناہ گزینوں کے طور پر داخل ہونے سے خبردار کیا ہے

اس سے قبل روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے افغانستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی طاقتوں کی شمولیت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ماسکو نے سوویت یونین کے ملک پر کئی دہائیوں سے حملے سے ’سبق‘ سیکھا ہے

جبکہ کل روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایک انٹریو میں کہا تھا کہ امریکا، روس، چین اور پاکستان، افغان بحران کو حل کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

دوسری جانب اسی تناظر میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری اگر نیٹو کی تعیناتی کی دو دہائیوں کے دوران افغانستان میں حاصل ہونے والی ’بہتری‘ کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تو اسے طالبان کے ساتھ بات چیت کے سلسلے میں جھجھکنا نہیں چاہیے.

__________

یہ بھی پڑھئیے:

  • پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، روس

  • امریکا وقت پر کابل سے نہ نکلا تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہے، طالبان

  • ملا برادر سے سی آئی اے ڈائریکٹر کی خفیہ ملاقات

  • طالبان کا افغان شہریوں کے لیے کابل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان

  • پنجشیر میں طالبان اور شمالی اتحاد کے درمیان گھمسان کی جنگ، احمد مسعود کی امریکا سے مدد کی اپیل

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ بلدیاتی انتخابات کیس: الیکشن کمیشن 7 ستمبر سے روز سماعت کرے گا

Next

سندھ کے تمام بیراجوں میں پانی کی قلت مزید بڑھ گئی

2 Comments

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme