پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، روس

نیوز ڈیسک

ماسکو : روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے  تیار ہیں

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ امریکا، روس، چین اور پاکستان، افغان بحران کو حل کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے

انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پر امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ خطے کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو

روسی وزیرخارجہ نے افغان مہاجرین کو وسطی ایشیا میں داخلے کی اجازت دینے اور وہاں امریکی فوج کو ان کی نگرانی پر معمور کرنے کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا خیال ہے کہ وسط ایشیائی ممالک یا دنیا میں کوئی بھی ملک امریکی اہداف کو مکمل کرنے کے لیے قربانی کا بکرا بنے گا تو یہ آپ کی خام خیالی ہے اور میرا نہیں خیال کوئی بھی ملک ایسا کرے گا

جبکہ دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس افغانستان میں اپنی فوج تعینات نہیں کرے گا

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کا کوئی ارادہ نہیں

روسی صدر کا کہنا تھا کہ یو ایس ایس آر کی شکست سے سبق سیکھ چکے ہیں

روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پانچ سو سے زائد روسی باشندے لانے کے لئے چا طیارے بھیج رہے ہیں

ادھر چین نے طالبان کے کنٹرول سنبھالنے سے قبل افغانستان میں رہنے والی غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ کر دیا ہے

اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل میں چینی سفیر نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت غیر ملکی افواج کا احتساب کیا جانا چاہیے.

یہ بھی پڑھئیے:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close